بھارت سے ہر قسم کے تعلقات ختم
پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام تر ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں فردوس عاشق اعوان نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ بھارت کیساتھ ہر قسم کے ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،میڈیا کے ذریعے قوم کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹی وی چینلز کی پاکستان میں نشریات بند کی جائیں گی، پیمرا کو اس سے متعلق ہدایت دے دی گئیں ہیں۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اپنی قوم کو جگانے کا یہ واحد ذریعہ ہے۔
Comments
Post a Comment