شردھا اور پربھاس کی فلم ’ساہو‘ کا ٹیزر جاری بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور پربھاس کی ایکشن سے بھرپور فلم ’ساہو‘ کا پہلا ٹیزر جاری کردیا گیا۔فلم ’باہو بالی‘ سے شہرت پانے والے پربھاس کی پہلی بالی ووڈ فلم ’ساہو‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں وہ اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے۔جاری کردہ ٹیزر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محض 2 دن میں یوٹیوب پر اس ٹیزر کو 2 کروڑ 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ اس ٹیزر میں پربھاس اور شردھا کپور کے ساتھ جیکی شروف، نیل نیتن اور دیگر اداکار بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم رواں سال 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
Popular posts from this blog
بھارت سے ہر قسم کے تعلقات ختم پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام تر ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں فردوس عاشق اعوان نے غیر رسمی گفتگو میں بتایا کہ بھارت کیساتھ ہر قسم کے ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،میڈیا کے ذریعے قوم کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹی وی چینلز کی پاکستان میں نشریات بند کی جائیں گی، پیمرا کو اس سے متعلق ہدایت دے دی گئیں ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ اپنی قوم کو جگانے کا یہ واحد ذریعہ ہے۔
ورلڈ کپ 1992 اور ورلڈ کپ 2019 پاکستان ٹیم کے تناظر میں بہت زیادہ مماثلت رکھتے ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں دلچسپ حقائق! 1992 کا ورلڈ کپ ٹورنامنٹ بھی راؤنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلا گیا تھا جس میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے مقابل آتی ہے، اور اس دفعہ بھی یہی فارمیٹ ہے۔ اگر پاکستانی ٹیم کی 1992 ورلڈ کپ کی پرفارمنس اور اگر مگر کی صورت حال پر نظر ڈالی جائے تو یہ بالکل موجودہ صورت حال جیسی ہی تھی۔ 27 سال پہلے بھی پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا، اس بار بھی، پھر دوسرا میچ جیتا اور تیسرا میچ بارش کی نظر ہوا، یہ اس سال بھی ہوا اور 27 سال پہلے بھی۔ چوتھے اور پانچویں میچ میں پہلے بھی پاکستان کو شکست ہوئی تھی اور اس بار بھی پاکستان کو شکست ہوئی۔ 1992 میں پاکستان ٹیم جب اپنا چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ لیفٹ آرم بیٹسمین عامر سہیل تھے، اس بار جب ٹیم چھٹا میچ جیتی تو مین آف دی میچ لیفٹ آرم بیٹسمین حارث سہیل بنے! اس کے علاوہ ، 1992 میں پاکستان کے ساتویں میچ میں جب نیوزی لینڈ مدمقابل آئی تو وہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست تھی، لیکن پاکستان نے اسے 7 ...
Comments
Post a Comment